ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دھماکہ، 6 سیکورٹی اہلکار زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i356894-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_دھماکہ_6_سیکورٹی_اہلکار_زخمی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دستی بم کے ایک دھماکے میں چھے سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دھماکہ، 6 سیکورٹی اہلکار زخمی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دستی بم کے ایک دھماکے میں چھے سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سری نگر میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی زد میں آکر چھے سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہندوستان نے پچھلے کئی برس سے کئی لاکھ فوجی اور سیکورٹی اہلکار اپنے زیر انتظام کشمیر میں تعنیات کر رکھے ہیں۔
کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق  علاقے میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت ہندوستان اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔