اجودھیا معاملہ، یو پی میں سیکورٹی سخت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i357414-اجودھیا_معاملہ_یو_پی_میں_سیکورٹی_سخت
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ کسی بھی وقت سنائے جانے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۰ Asia/Tehran
  • اجودھیا معاملہ، یو پی میں سیکورٹی سخت

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ کسی بھی وقت سنائے جانے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

رام مندرمتنازع اراضی ملکیت کے معاملے سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر ریاست میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے لئے ریاستی حکومت کے مطالبے پر سنٹرل پارلیمنٹری فورسز کی40 کمپنیاں یو پی کے لئے روانہ کردی گئی ہیں۔