دہلی یونیورسٹی میں شاہنامہ فردوسی پر سیمینار
دہلی یونیورسٹی میں شاہنامہ اور فارسی زبان و ادب کے زیرعنوان سیمنیار منعقد ہوا
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں واقع دہلی یونیورسٹی میں شاہنامہ حکیم ابوالقاسم فردوسی اور فارسی زبان و ادب کے زیرعنوان منعقدہ سیمینار میں ایرانی ، ہندوستانی ، بنگلادیشی اور پاکستانی اساتذہ اور ادیبوں نے شرکت کی ۔
اس سیمینارمیں عظیم ایرانی شاعرحکیم ابوالقاسم فردوسی کی علمی و ادبی خدمات کے ساتھ ہی فارسی زبان و ادب کی بقا اور اس کی کمیت و کیفیت کے فروغ میں فردوسی کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔درایں اثنا ہندوستان میں فارسی زبان وادب کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ احسان شکراللہی نے ہندوستان میں فارسی زبان کے تعلیمی کورسز میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں اضافےکی خبر دی۔
احسان شکراللہی نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں فارسی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے لئے مزید کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں فارسی زبان کی تاریخ تقریبا ہزار سال پر محیط ہے ۔
اس وقت بھی ہندوستان کی پچاس سے زیادہ یونیورسٹیوں میں فارسی زبان و ادب کی تعلیم دی جاتی ہے اور کئی یونیورسٹیوں میں فارسی زبان کا پورا شعبہ اور فیکیلٹی موجود ہے۔