راہل گاندھی کا وزیراعظم نریندر مودی پر طنز، جھوٹ بولنے کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359633-راہل_گاندھی_کا_وزیراعظم_نریندر_مودی_پر_طنز_جھوٹ_بولنے_کا_الزام
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں ڈیٹنشن سینٹر نہ ہونے کے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر انھیں سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کا وزیراعظم نریندر مودی پر طنز، جھوٹ بولنے کا الزام

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں ڈیٹنشن سینٹر نہ ہونے کے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر انھیں سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔

 راہل گاندھی نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں ملک میں کوئی نظربندی کیمپ نہ ہونے کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا وزیراعظم بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے خود پارلیمنٹ میں ملک میں نظربندی کیمپ ہونے کی بات تسلیم کی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے اس ٹوئیٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ریاستی قومی شاہراہ چھیالیس کی تصویر اور سنگ میل دکھایا گیا ہے۔ میل کے پتھر میں ناٹیاکو تین کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔ ناٹیا آسام میں ہے اور وہاں نظربندی کیمپ کی تعمیر چل رہی ہے۔

دوسری جانب کانگریس پارٹی نے پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی کی قیادت میں اٹھائیس دسمبر کو لکھنؤ میں امن مارچ نکالنے کا پروگرام بنایا ہے۔ یہ امن مارچ  لکھنؤ میں کانگریس  پارٹی کے دفتر سے حضرت گنج تک نکالے جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پروگرام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ یوپی حکومت ریاستی دارالحکومت لکھنئو میں امن مارچ نکالنے کی اجازت دے گی۔