ہندوستان میں بینک دھاندلی کے واقعات میں چوہتر فیصد اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359680-ہندوستان_میں_بینک_دھاندلی_کے_واقعات_میں_چوہتر_فیصد_اضافہ
ہندوستان کے سینٹرل بینک نے اعلان کیا ہے کہ سن دوہزار اٹھارہ اور دوہزار انیس کے مالی سال میں بینکوں میں دھوکادہی کے واقعات میں چوہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بینک دھاندلی کے واقعات میں چوہتر فیصد اضافہ

ہندوستان کے سینٹرل بینک نے اعلان کیا ہے کہ سن دوہزار اٹھارہ اور دوہزار انیس کے مالی سال میں بینکوں میں دھوکادہی کے واقعات میں چوہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سنٹرل بینک نے جمعے کو رواں مالی سال کے دوران تینتالیس ارب سے زیادہ روپئے کی خرد برد کی رپورٹ دی ہے۔
بینکوں میں خرد برد کے سابقہ ریکارڈ کی نسبت رواں مالی سال میں چوہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوہزار سترہ میں بینک فراڈ کے پانچ ہزار نو سو سولہ واقعات پیش آئے تھے جبکہ دوہزار اٹھارہ میں اس کی تعداد بڑھ کر چھے ہزار آٹھ سو ایک ہوگئی۔