ہندوستان میں مسلسل تیسرے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359776-ہندوستان_میں_مسلسل_تیسرے_روز_پیٹرول_اور_ڈیزل_کی_قیمتوں_میں_اضافہ
ہندوستان میں مسلسل تیسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مسلسل تیسرے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ہندوستان میں مسلسل تیسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ہندوستانی میں جہاں ایک جانب این آر سی، این آر پی اور سی اے اے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ ہوا۔ ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت مارچ کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ پیٹرول بھی چودہ سے پندرہ پیسے مہنگا ہو کر دو ہفتے کی اعلی ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ہندوستان کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں اتوار کو پیٹرول چودہ پیسے مہنگا ہو کر ستترروپیہ اٹھاسی پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا جو تیرہ دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت انیس پیسے بڑھ کر سات مارچ کے بعد کی بلند ترین سطح سڑسٹھ روپیے ساٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔