ہندوستان میں شدید ٹھنڈک ، دھند کی وجہ سے سڑک حادثات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359812-ہندوستان_میں_شدید_ٹھنڈک_دھند_کی_وجہ_سے_سڑک_حادثات
ہندوستان کا دارالحکومت دہلی اور پورا شمالی ہندوستان سخت سرد لہر کی لپیٹ میں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان  میں شدید ٹھنڈک  ، دھند کی وجہ سے سڑک حادثات

ہندوستان کا دارالحکومت دہلی اور پورا شمالی ہندوستان سخت سرد لہر کی لپیٹ میں ہے۔

ہندوستانی خبررساں اداروں کے مطابق ہندوستان کے شمالی علاقوں میں سردی شباب پر پہنچ چکی ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہےکہ دہلی اور شمالی ریاستوں میں سردی کی شدت نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔دہلی میں پیر کی صبح درجہ حرارت دو اعشاریہ چھے اور دو اعشاریہ نو ریکارڈ کیا گیا ۔ سردی میں شدت آنے کے ساتھ ہی دھند میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ دھند میں شدت سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ہوائی اور زمینی ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ ہندوستان کی شمالی ریلوے کے مطابق دھند کی وجہ سے تیس ریل گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے مسافرین کو سخت سردی میں کئی کئی گھنٹے اپنی مطلوبہ ٹرینوں کا انتظار کرنا پڑا۔دہلی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے مختلف پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑنا پڑا اور دہلی سے اڑنے والی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ دھند کے نتیجے میں حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے روڈ ٹرانسپورٹ کے بھی متاثر ہونے کی خبر ہے۔ ادھر گریٹر نوئیڈا کے قریب شدید دھند کی وجہ سے ایک کار الٹ گئی جس میں سوار کئی لوگوں کی موت واقع ہوگئی اس کے علاوہ بھی شدید سرد اور دھند کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سڑک حادثات پیش آئے ہیں -