سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i360472-سی_اے_اے_کے_خلاف_مظاہرے_جاری
ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملگ گیر مظاہرے جاری ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری

ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملگ گیر مظاہرے جاری ہیں

ہندوستانی خبری ذرائع کے مطابق پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سامنے سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئیرکانگریسی لیڈر ششی تھرور نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی ۔انھوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے  مشترکہ ورثے اور گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ششی تھرور نے اسی کے ساتھ کہا کہ ہندوستان کے عوام اپنی مشترکہ تہذیب اور ملک کے سیکولر ڈھانچے کو برباد کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔انھوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو امتیازی، غیر جمہوری اور آئین ہندکے منافی قرار دیا اور کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے قومی اتحادویک جہتی کے لئے قربانی دی اور موجودہ مرکزی حکومت ملک کے معماروں کو خواب کو چکناچور کردینا چاہتی ہے۔اسی کے ساتھ دہلی کے شاہین باغ علاقے میں قومی ہائی وے پر خواتین کا احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔ شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کو واپس نہیں لے لیا جاتا۔