کولمبیا زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 132، بھاری تباہی
کولمبیا میں 10 اگست کو آئے 7 اعشاریہ 4 شدت والے زلزلے سے بھاری تباہی ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 132 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 570 بائی گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اطلاعات کے مطابق کولمبیا میں پیر 10 اگست کو شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب تک 132 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس زلزلے سے، جس کی شدت رکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ 4 بتائی گئی ہے، ہر طرف تباہی ہوئی ہے اور سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً 570 افراد زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں، جن میں کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
زلزلہ کے ایک دن کے بعد بھی لوگوں میں خوف و دہشت ہے اور ہر طرف ملبہ اب بھی دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہلاکتوں کی تعداد ابھی بہت بڑھنے والی ہے کیونکہ درجنوں افراد کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel