کشمیر میں جھڑپ دو مسلح افراد مارے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i362422-کشمیر_میں_جھڑپ_دو_مسلح_افراد_مارے_گئے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ دو مسلح افراد مارے گئے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

پولیس کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی فورس اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ کشمیر کے علاقے بیج بہاڑہ میں ہوئی۔ جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے جانی یا مالی نقصانات کی جانب رپورٹ میں کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے بعد علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پچھلے تین عشروں کے دوران ہندوستانی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق علاقے میں استصواب رائے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم حکومت ہندوستان ایسا کرنے سےانکار کر رہی ہے۔