May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پلواما اور شوپیاں میں اب بھی انٹرنیٹ خدمات معطل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے میں پلواما اور شوپیاں کو چھوڑ کے، ٹو جی انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی ہیں ۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں چھے مئی کو ایک آپریشن میں حزب المجاہدین کے عسکری کمانڈر ریاض نائیکو کے مارے جانے جانے کے بعد وادی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ کی خدمات فوری طور پر بند کر دی گئی تھیں۔ حکام نے نو مئی کو پلوامہ اور شوپیاں کو چھوڑ کے وادی کے دیگر سبھی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی تھی لیکن انٹرنیٹ خدمات بدستور بند تھیں۔

ہندوستانی سپریم کورٹ میں پیر کو جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے لئے درخواستوں پر سماعت کی اور ان درخواستوں میں اٹھائے گئے سوالات کے جائزے کے لئے داخلہ سیکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ فور جی انٹر نیٹ خدمات منقطع ہونے سے عام شہریوں خاص طور پر طلبا اور ان پیشوں سے وابستہ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جن میں انٹر نیٹ سے ہی کام کیا جاتا ہے۔

ٹیگس