ہندوستان، کورونا سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i366969-ہندوستان_کورونا_سے_زیادہ_متاثر_ممالک_کی_فہرست_میں_ساتویں_نمبر_پر
ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر

ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے آج پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 190535 ہو گئی۔ اس دوران مزید 230 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5394 ہو گئی۔ صحت مند ہونے کے مقابلے میں نئے کیسزکی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 93322 ہو گئی ہے۔

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان چار ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے اس کے بعد برازیل، پھر روس اس کے بعد اسپین، اٹلی اور ہندوستان ہے۔