گجرات کے کیمیائی کارخانے میں لگی آگ، درجنوں ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i367139-گجرات_کے_کیمیائی_کارخانے_میں_لگی_آگ_درجنوں_ہلاک_و_زخمی
ہندوستان کی ریاست گجرات میں کیمیائی مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • گجرات کے کیمیائی کارخانے میں لگی آگ، درجنوں ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست گجرات میں کیمیائی مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میرین نامی علاقے میں ایک کیمیکل کمپنی میں لگنے والی آگ لگنے سے کم سے کم نو افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سرکاری ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ اس کارخانے میں آگ بدھ کی رات لگی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کارخانے کے ایک ری ایکٹر میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس بعد آگ نے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔