ہندوستان میں کورونا کا زور برقرار، مزید 30 ہزار مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i369377-ہندوستان_میں_کورونا_کا_زور_برقرار_مزید_30_ہزار_مبتلا
ہندوستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ عروج پر ہے اور گذشتہ تین دن سے مسلسل 30000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا زور برقرار، مزید 30 ہزار مبتلا

ہندوستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ عروج پر ہے اور گذشتہ تین دن سے مسلسل 30000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار 716 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 671 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر26 ہزار273 ہو گئی ہے۔

تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 53 ہزار 751 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں ۔

ہندوستان دنیا میں تیسرا ملک ہے جہاں کورونا متاثرین نے 10 لاکھ کی تعداد کو عبور کیا ہے۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 36 لاکھ 41 ہزار539 متاثرین ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں 20 لاکھ 46 ہزار328 کورونا مریض ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne