بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے
بحرین میں عوام نے ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے کئے ہیں۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی گرفتاری، انسانی حقوق کی پامالی اور آل خلیفہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے جزیرہ سترہ میں، بحرین کے عوامی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مظاہرے کئے، آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کا محاصرہ توڑ دیا اور لبیک یا عیسیٰ قاسم جیسے نعرے لگائے۔
اسی طرح کے مظاہرے بحرین کے دیگر علاقوں میں بھی انجام پائے ہیں۔
مظاہروں میں عوام نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم اور دیگر بحرینی علما کی تصاویر اٹھارکھی تھیں جو طویل عرصے سے جیل میں بند ہیں۔ عوام نے علمائے کرام اور سبھی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel