ایران اور پاکستان کا آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459152-ایران_اور_پاکستان_کا_آزاد_تجارت_کا_معاہدہ_آخری_مرحلے_میں
ایران اور پاکستان دوطرفہ آزاد تجارت کے معاہدہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2026-11-21T17:21:51+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کا آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں

ایران اور پاکستان دوطرفہ آزاد تجارت کے معاہدہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیو/ایران:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے شعبہ مشرقی ایشیا اور برصغیر کے انچارج کے معاون سید مہرداد سیادت نسب نے بتایا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت جاری ہے اور آزاد تجارت کے معاہدے کو آخری شکل دی جارہی ہے۔

سید مہرداد سیادت نسب نے ارنا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔  

انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ طے ہوجانے کے بعد، ایران اور پاکستان کی تجارت کافی بڑھ جائے گی۔

سید مہرداد سیادت نسب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی سطح تقریبا 6 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کو 10 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچانے کی گنجائش موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے لئے ایران کی برآمدات میں، پیٹروکیمیکل مصنوعات، لیکویڈ گیس، انواع و اقسام کے ٹائل اور سرامک شامل ہیں۔

ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے شعبہ مشرقی ایشیا اور برصغیر کے انچارج کے معاون نے بتایا کہ ایرانی برآمد کنندگان پاکستانی منڈی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مناسب قیمت پر معیاری سامان برآمد کرسکتے ہیں۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel