ہندوستان میں کورونا کا زورایک دن میں 70 ہزار مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i371879-ہندوستان_میں_کورونا_کا_زورایک_دن_میں_70_ہزار_مبتلا
کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ہندوستان میں لگاتار پانچ دن تک 75 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نسبتا تھوڑی کمی آئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا زورایک دن میں 70 ہزار مبتلا

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ہندوستان میں لگاتار پانچ دن تک 75 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نسبتا تھوڑی کمی آئی ہے۔

ہندوستانی ذرائع نے آج وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69 ہزار 921 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 91 ہزار167 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے 65 ہزار 81 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 39 ہزار 883 ہو گئی تاہم مزید 819 متاثرین کی اموات سے مجموعی تعداد 65 ہزار 288 ہو چکی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 184 اموات کے ساتھ 24 ہزار 583 ہو چکی ہے۔ اسی مدت کے دوران 11،158 افراد شفایاب ہوئے تاہم ہندوستان میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز بھی اسی ریاست میں ہیں۔