Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • فرانس سے خریدے گئے رافائل طیارے ہندوستانی فضائی بیڑے میں شامل

فرانس سے خریدے گئے جدید ترین رافائل طیارے جمعرات کو باضابطہ طور پر فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے شہر انبالہ میں واقع فضائیہ کے اسٹیشن میں ایک تقریب میں پانچ طیارے فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکاڈرن کا حصہ بنے۔ یہ طیارے گزشتہ 27 جولائی کو ہندوستان آئے تھے۔

اس موقع پر ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ فرانسیسی وزیر دفاع فارورینس پارلے بھی موجود تھیں۔

اس سے قبل رافائل طیاروں نے ہندوستان کے دیگر جنگی طیاروں کے ساتھ اپنی طاقت اور جوہر کا فضا میں مظاہرہ کیا۔

ٹیگس