ہندوستان، کورونا سے ایک دن میں 1209 ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i372425-ہندوستان_کورونا_سے_ایک_دن_میں_1209_ہلاکتیں
ہندوستان میں عالمی وبا کورونا کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اس کی روک تھام کے لئے زیادہ جانچ پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے اور جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں گزشتہ تین دن میں ہر روز ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا سے ایک دن میں 1209 ہلاکتیں

ہندوستان میں عالمی وبا کورونا کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اس کی روک تھام کے لئے زیادہ جانچ پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے اور جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں گزشتہ تین دن میں ہر روز ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے وزارت صحت کے حوالے سے آج بروز جمعہ اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 96 ہزار 551 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 62 ہزار 414 ہو گئی۔

اسکے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ہزار 880 مریض صحت یاب بھی ہوئے اور اس طرح اب تک 35 لاکھ 42 ہزار 663 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ اس دوران ایک دن میں کورونا سے ایک ہزار 209 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہزار 271 ہو گئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج 11 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ 10 ستمبر کو 11 لاکھ 63 ہزار 542 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کل جانچ 5 کروڑ40 لاکھ 97 ہزار 975 تک پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔