ہندوستان، کورونا سے مزید 918 افراد ہلاک
گزشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں سرگرم کورونا معاملات میں مستقل کمی آ رہی ہے تاہم اب بھی یومیہ کیسز ستر ہزار سے زائد رکارڈ کئے جا رہے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا نے آج بروز اتوار صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 918 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 8 ہزار 334 ہو گئی ہے۔ تاہم
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 ہزار 154 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے رخصت کردیا گیا جس کے بعد ملک میں مہلک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 60 لاکھ 77 ہزار 976 ہو گئی ہے۔
اس دوران مزید 74 ہزار383 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ 53 ہزار807 ہو گئی ہے۔
اس وقت ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملات کی شرح 12.85، بیماری سے نجات پانے والوں کا فی صد 85.81 اور اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔