ہندوستان میں کورونا سے ایک دن میں 717 ہلاکتیں
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتیں گزشتہ روز کی نسبت زیادہ ہو گئیں۔
ہندوستانی میڈیا نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 717 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 914 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 ہزار 775 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 67 لاکھ 95 ہزار 103 ہو گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 54 ہزار 44 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 76 لاکھ 51 ہزار 107 ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں نئے معاملوں کے مقابلے میں کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 18 اکتوبر کوساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر گئی اور یہ شرح فی 10 لاکھ پر 68 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14.92 لاکھ کورونانمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔