ہندوستان میں کورونا ٹیسٹنگ کا نیا ریکارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i374708-ہندوستان_میں_کورونا_ٹیسٹنگ_کا_نیا_ریکارڈ
ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 77 لاکھ 61 ہزار 312 تک جا پہونچی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا ٹیسٹنگ کا نیا ریکارڈ

ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 77 لاکھ 61 ہزار 312 تک جا پہونچی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے آج 23 اکتوبر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 22 اکتوبر تک کورونا نمونوں کے ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 10 کروڑ ایک لاکھ 13 ہزار 85 تک پہنچ گئی۔ اس میں 22 اکتوبر کو ہونے والے 14 لاکھ 42 ہزار 722 ٹسٹ بھی شامل ہیں۔

ہندوستان میں فی 10لاکھ کی آبادی میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد اوسطا 72 ہزار 441 ہو چکی ہے۔ 22 اکتوبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 69 ہزار 984 ٹیسٹ کی گئی۔ اس سے قبل یکم اکتوبر کو یہ تعداد 14 لاکھ 23 ہزار 52 تھی۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 77 لاکھ 61 ہزار 312 ہو گئی جبکہ 69 لاکھ 48 ہزار497 افراد صحت یاب ہوئے اورایک لاکھ 17 ہزار 306 افراد اس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں نئے مریضوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔