Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے مشہور عالم دین اور حکیم امت مولانا کلب صادق کا انتقال ہو گیا

حکیم امت اور آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب سربراہ اور ہندوستان کے مشہور عالم دین مولانا سید کلب صادق صاحب کا ابھی ابھی لکھنئو میں انتقال ہو گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مولانا کلب صادق صاحب کے فرزند کلب سبطین نوری نے ان کے انتقال کی خبر دی۔

مولانا کلب سبطین نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکیم امت اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب سربراہ مولانا کلب صادق صاحب کا انتقال ہندوستان کے وقت کے مطابق رات دس بجے ہوا اور انہوں نے ایرا میڈیکل کالج  لکھنؤ میں آخری سانس لی۔

وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے اور تقریبا ایک ہفتہ پہلے ان کی زیادہ طبیعت خراب ہونے کے بعد لکھنو کے ایرا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کو ایرا میڈیکل کالج میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز ان کی خاص دیکھ ریکھ کر رہے تھے۔ 

ٹیگس