ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ اتوار کو پانچویں دن بھی جاری رہا۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں اٹھائیس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تیس پیسے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اتوار کو دارالحکومت دہلی میں پیٹرول تراسی روپے اکتالیس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل تہتر روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا ۔ ممبئی میں پیٹرول کی قیمت نوے روپے ایک پیسے اور ڈیزل کی قیمت اسی روپے بیس پیسے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ چنئی میں پیٹرول کی قیمت چھیاسی روپے اکیس پیسے اور ڈیزل کی قیمت اٹھہتر روپے ترانوے پیسے فی لیٹر رہی جبکہ کولکتہ میں پیٹرول چوراسی روپے چھیاسی پیسے اور ڈیزل ستتر روپے پندرہ پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ٹیگس