ہندوستان میں مزید تینتیس ہزار کورونا میں مبتلا
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے کم ہو گئی۔
ہندوستان کی وزارت صحت نے پیر کو گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بتیس ہزار نو سو اکیاسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا اور اس کے مقابلے میں انتالیس ہزار ایک سو نو کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تین لاکھ ستانوے ہزار ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید تین سو اکیانوے مریض جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار پانچ سو تہتر ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چھیانوے لاکھ ستتر ہزار ، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اکیانوے لاکھ چالیس ہزار ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح چار اعشاریہ ایک صفر فیصد، شفایابی کی شرح چورانوے اعشاریہ چار پانچ فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد بتائی جاتی ہے۔