ہندوستان میں کورونا سے متاثرین میں ایک بار پھر اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i377327-ہندوستان_میں_کورونا_سے_متاثرین_میں_ایک_بار_پھر_اضافہ
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے متاثرین میں ایک بار پھر اضافہ

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ کئی دن تک کورونا سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق تیس نومبر کے بعد سے ہندوستان میں کورونا کے یومیہ متاثرین کی تعداد پینتس ہزار کے آس پاس رہی اور منگل کو یہ تعداد چھبیس ہزار پانچ سو سڑسٹھ ریکارڈ کی گئی لیکن بدھ کو بتیس ہزار اسّی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ستانوے لاکھ پینتس ہزار ہوگئی ۔
ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران چھتیس ہزار چھے سو پینتس کورونا کے مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بانوے لاکھ پندرہ ہزار ہو گئی ۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید چار سو دو مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہندوستان میں کورنا سے مرنے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ اکتالیس ہزار تین سو ساٹھ ہو گئی۔
ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح چورانوے اعشاریہ چھے چھے فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح تین اعشاریہ آٹھ نو فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد ہے۔