ہندوستان میں کورونا کی رفتار پھر تیز
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i377568-ہندوستان_میں_کورونا_کی_رفتار_پھر_تیز
ہندوستان میں کورونا کورونا سے متاثرین کی تعداد اٹھانوے لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی رفتار پھر تیز

ہندوستان میں کورونا کورونا سے متاثرین کی تعداد اٹھانوے لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں تیس ہزار دو سو پچاس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اٹھانوے لاکھ ستاون ہزار ہوگئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چـوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید تین سو اکیانوے مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تینتالیس ہزار انیس ہو گئی ہے۔
اس دوران تینتس ہزار ایک سو چھتیس مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ترانوے لاکھ ستاون ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح تین اعشاریہ چھے دو فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد اور شفایابی کی شرح چورانوے اعشاریہ نو تین فیصد بتائی گئی ہے۔