ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i377617-ہندوستان_میں_کورونا_کے_زیر_علاج_مریضوں_میں_کمی
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں کمی

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ستائیس ہزار اکہتر کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس طرح ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اٹھانوے لاکھ چوراسی ہزار ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تیس ہزار چھے سو پچانوے کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ترانوے لاکھ اٹھاسی ہزار ہو گئی ہے-

پچھلے چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا سے مزید تین سو چھتیس افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس موذی وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو پچپن ہو چکی ہے-

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تین لاکھ باون ہزار بتائی گئی ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اس ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح تین اعشاریہ پانچ سات فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد اور شفایابی کی شرح چورانوے اعشاریہ نو آٹھ فیصد ہے۔