کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد بیس ہزار سے کم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i378336-کورونا_سے_یومیہ_متاثرین_کی_تعداد_بیس_ہزار_سے_کم
ہندوستان میں اتوار ستائیس دسمبر کو بھی کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد بیس ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد بیس ہزار سے کم

ہندوستان میں اتوار ستائیس دسمبر کو بھی کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد بیس ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا کے اٹھارہ ہزار سات سو بتیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ ستاسی سے تجاوز کر گئی۔

اس دوران کورونا کے اکیس ہزار چار سو تیس مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ستانوے لاکھ اکسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو سو اناسی نئی اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سینتالیس ہزار چھے سو بانوے ہو گئی۔

ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ اٹھہتر ہزار رہ گئی ہے۔