۲۸ دسمبر کو ہندوستان میں کورونا کی صورتحال
ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اٹھانوے لاکھ کے قریب ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز میں مستقل کمی کے باعث اس کی شرح بھی کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
پیر کی صبح ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیس ہزار اکیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اس ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ، دو لاکھ، سات ہزار ہو چکی ہے۔
اسی عرصے کے دوران اکیس ہزار، ایک سو اکتیس مریض صحت مند بھی ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد ستانوے لاکھ بیاسی ہزار ہو گئی اور یہ شرح پنچانوے اعشاریہ، آٹھ تین فیصد ہے۔
فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر دو لاکھ، ستتر ہزار رہ گئی اور یہ شرح دو اعشاریہ سات دو فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں دو سو اناسی کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد، ایک لاکھ سینتالیس ہزار نو سو ایک ہو گئی ہے اور اس کی شرح اب بھی ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد پر برقرار ہے۔