ہندوستان میں کورونا کے یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i378446-ہندوستان_میں_کورونا_کے_یومیہ_متاثرین_کی_تعداد_میں_کمی
ہندوستان میں منگل انتس دسمبر کو بھی کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد بیس ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی

ہندوستان میں منگل انتس دسمبر کو بھی کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد بیس ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے سولہ ہزار چار سو بتیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دولاکھ چوبیس سے تجاوز کر گئی۔

اس دوران کورونا کے چوبیس ہزار نو سو مریض مکمل طور پر شفایاب بھی ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اٹھانوے لاکھ سات ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو سو باون نئی اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار ایک سو ترپن ہو گئی۔ ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ بہتر ہزار رہ گئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح دو اعشاریہ چھے تین فیصد اور شفایابی کی شرح پچانوے اعشاریہ نو دو فیصد ہے۔