ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i379201-ہندوستان_میں_کورونا_کے_فعال_کیسز_میں_کمی
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں نمایاں کمی آئی ہے اور یومیہ اموات کی تعداد دو سو سے کم ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں نمایاں کمی آئی ہے اور یومیہ اموات کی تعداد دو سو سے کم ہو گئی ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور شفایابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بارہ ہزار پانچ سو اڑتالیس نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جو یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے کم تعداد ہے۔

اسی کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے ایک سو سڑسٹھ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ اناسی ہزار ، اموات ایک لاکھ اکیاون ہزار تین سو ستائیس اور کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ سولہ ہزار ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے اٹھارہ ہزار تین سو پچاسی افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ گیارہ ہزار دو سو چورانوے ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح دو اعشاریہ صفر سات فیصد اور شفایابی کی شرح چھیانوے اعشاریہ چار نو فیصد بتائی گئی ہے۔