دہلی ہنرہاٹ 2021 کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i381520-دہلی_ہنرہاٹ_2021_کا_آغاز
دہلی میں دیسی مصنوعات کی قومی نمائش ہنرہاٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • دہلی ہنرہاٹ 2021 کا آغاز

دہلی میں دیسی مصنوعات کی قومی نمائش ہنرہاٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ اتوار کو دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں چھبیسویں ہنرہاٹ کا افتتاح وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کیا۔ اکیس مارچ تک جاری رہنے والے ہنرہاٹ کا اہتمام اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔

جھبیسویں ہنرہاٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ہندوستان کے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہنرہاٹ کو دیسی کاریگروں اور ہنر مندوں کی مصنوعات کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک منعقد ہونے والے ہنرہاٹ کے ذریعے پانچ لاکھ سے زائد کاریگروں، مجسمہ سازوں اور دستکاروں کی مصنوعات کو فروغ کے مواقع فراہم کئے گئے۔ انھوں نے ہنرہاٹ کو روزگار کے مواقع میں فروغ کا ذریعہ بھی قرار دیا۔ انھوں نے کہا ملک کی آزادی کے پچھتر سال مکمل ہونے پر پچھتر ہنرہاٹ کے ذریعے پچھترلاکھ کاریگروں، ہنر مندوں اور دستکاری کے ماہرین کو روزگار سے منسلک کیا جائے گا۔ہندوستانی خبررساں ذرائع نے بتایا ہے کہ دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ہنرہاٹ میں یوپی، بہار، دہلی ، آسام، گجرات، جموں و کشمیر ، راجستھان، اور مغربی بنگال سمیت ملک کی اکتیس سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چھے سو سے زائد کاریگروں، دستکاروں اور مجسمہ سازوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لئے رکھی ہیں۔