ایران کے پہلے فلوٹنگ سولر فارم کی تعمیر کا آغاز
Aug ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
ایران کے ساحلی صوبے مازندران کے بابل شہر میں ملک کا پہلا تیرتا ہوا شمسی فارم کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبہ مازندران کے گورنر مہدی یونسی رستمی نے بتایا ہے کہ اس صوبے میں زمین کی قلت کی وجہ سے 1۔2 میگاواٹ پر مشتمل یہ سولر فارم سمندر کے پانی کے اوپر تعمیر کیا جا رہا ہے اور آئندہ ایک ماہ میں اس کا افتتاح ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ اس سلسلے کا پہلا پراجیکٹ ہے اور صوبے کے مختلف حصوں میں اسی طرح کے مزید تیرتے ہوئے شمسی بجلی گھر تعمیر ہوں گے جس سے عام شہریوں کے علاوہ صنعتی مراکز کی بجلی کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ مازندران ایران کے شمالی حصے میں بحیرہ خزر(کیسپیئن) کے ساحل پر واقع ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس