ہندوستان میں کورونا کی شدت
ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر میں جمعے کو متاثرین اور اموات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا -
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت صحت کے جمعے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے اکیاسی ہزار چار سو چھیاسٹھ نئے مریضوں اور چار سو انہتر نئ اموات کا اندراج کیا گیا ہے ۔
یہ ہندوستان میں دو ہزار اکیس میں ایک دن میں کورونا سے متاثرین اور اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تئیس لاکھ تین ہزار ایک سو اکتیس اور اموات کی تعداد ایک لاکھ ترسٹھ ہزار تین سو چھیانوے ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کی شدت بھی ریاست مہاراشٹر میں زیادہ ہے.
چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دس ہزار دو سو ترانوے نئے مریضوں اور دو سو انچاس اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے تین لاکھ سڑسٹھ ہزار آٹھ سو ستانوے ہوگئی ہے جبکہ پورے ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد چھے لاکھ چودہ ہزار چھے سو چھیانوے بتائی گئی ہے۔