ہندوستان میں کورونا کا قہر پوری شدت کے ساتھ جاری
Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق مسلسل پانچویں دن ملک کےمختلف علاقوں میں کورونا کے تین لاکھ سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح تک کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں تین لاکھ باون ہزار نو سو اکیانوے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران کورونا کے مزید دو ہزار آٹھ سو بارہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تہتر لاکھ تیرہ ہزار ایک سو ترسٹھ ہوگئی ہے جن میں سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ایک سو تئیس افراد ہلاک اور ایک کروڑ تینتالیس لاکھ چار ہزار تین سو بیاسی افراد کورونا کے شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ تیرہ ہزار چھے سو اٹھاون بتائی گئی ہے۔
ٹیگس