ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i387962-ہندوستان_میں_کورونا_کی_تیسری_لہر_کی_شدت_میں_کمی
ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی

ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے منگل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ساٹھ ہزار چار سو اکہتر نئے مریضوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ پچھتر دن میں کورونا کے یومیہ متاثرین کی کمترین سطح ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو پچیس مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں انسٹھ ہزار نو سو اسّی کی کمی آئی اور اب یہ تعداد نو لاکھ تیتنتس ہزار تین سو اٹھہتر رہ گئی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں