یکم اگست، ہندوستان میں مسلم خواتین کے حقوق کا دن مقرر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i390628-یکم_اگست_ہندوستان_میں_مسلم_خواتین_کے_حقوق_کا_دن_مقرر
ہندوستان کی حکومت نے یکم اگست کو 'مسلم خواتین کے حقوق کے دن' کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran
  • یکم اگست، ہندوستان میں مسلم خواتین کے حقوق کا دن مقرر

ہندوستان کی حکومت نے یکم اگست کو 'مسلم خواتین کے حقوق کے دن' کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے یکم اگست دو ہزار انیّس کو ' طلاق ثلاثہ یا بقول انکے طلاق بدعت' کو قانونی جرم قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'تین طلاق' کو قانونی جرم قرار دئے جانے کے بعد سے تین طلاق کے واقعات بڑے پیمانے پر کم ہوئے ہیں جس کا ملک بھر کی مسلم خواتین نے خیر مقدم کیا ہے۔

ہندوستانی وزیر کا کہنا تھا کہ 'طلاق ثلاثہ' کو قانونی جرم بنا کر حکومت نے مسلم خواتین کی 'خود انحصاری، خود اعتمادی اور عزت نفس کو مضبوط بناتے ہوئے ان کے آئینی، بنیادی جمہوری اور مساوی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔

ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے آج 'مسلم خواتین کے حقوق کا دن' منایا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی، مختار عباس نقوی اور مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو نئی دہلی میں 'مسلم خواتین کے حقوق کے دن' پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں گے۔