ایران نے ایک اور جدید امریکی ڈرون کا شکار کیا
ایران کے ائير ڈیفنس سسٹم نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔
سحرنیو/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ائير ڈیفنس نے بتایا ہے کہ اس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی مشرقی فضائی حدود میں امریکا کا ایک MQ-9 ڈرون مار گرایا گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دشمن کے جدید ڈرونز کو تباہ کرنے کے سلسلے میں فوج کے ائير ڈیفنس سسٹم کی مسلسل کامیابیوں کے دوران، ایک MQ-9 ڈرون کو ملک کے جنوب مشرق میں تعینات ائير ڈیفنس یونٹ کے مقامی سسٹمز میں سے ایک نے ملک کے انٹگریٹیڈ ڈیفنس نیٹ ورک کے تحت آبنائے ہرمز کے مشرق میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا کہ بدھ کو علی الصبح کویت کے علی السالم اڈے پر امریکی دہشت گرد فوج کے پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹمز اور ڈرونز اور میزائلوں کے لانچرز کو تباہ کن ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے دوسرے اور تیسرے مقدس دفاع میں مزاحمت اور دفاع مقدس کی یادگاروں اور اقدار کے تحفظ و اشاعت کے ادارے کے نمایاں پروگراموں اور سرگرمیوں کی نمائش کے معائنے کے موقع پر، میدان عمل میں ایران کی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دشمن اس سے پہلے بھی غلطی کر چکا ہے اور وہ ایران پر حملہ کرکے خود کو ایک دلدل میں پھنسا بیٹھا اور بے بسی کا شکار ہوگیا۔ انھوں نے بتایا کہ مسلح فورسز کے اعلیٰ کمانڈروں کو سپریم کمانڈر کے احکامات کی روشنی میں آج ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اگر دشمن دوبارہ کوئی اقدام کرتا ہے تو بلاشبہ اس کے اور اس کے حامیوں کو، پہلے سے زیادہ سخت اور شدید انداز میں، جغرافیائی حدود کا خیال کیے بغیر جواب دیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel