ہندستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i400480-ہندستان_میں_کورونا_سے_یومیہ_متاثرین_کی_تعداد_میں_مسلسل_کمی
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے لیکن اموات جمعرات کو بھی ایک ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے لیکن اموات جمعرات کو بھی ایک ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہیں

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت  نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ بہتر ہزار چار سو تینتس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار آٹھ کورونا کے مریض لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو سات کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔ہندوستان میں اب بھی کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ تینتس ہزار نو سو اکیس ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں