ہندوستان: آسام میں کشتی حادثہ، بہت سے افراد کے ڈوبنے کا خدشہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i411944-ہندوستان_آسام_میں_کشتی_حادثہ_بہت_سے_افراد_کے_ڈوبنے_کا_خدشہ
ہندوستان کی ریاست آسام میں کشتی پلٹنے کے حادثے میں بہت سے افراد  کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
(last modified 2026-07-27T14:26:43+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آسام میں کشتی حادثہ، بہت سے افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

ہندوستان کی ریاست آسام میں کشتی پلٹنے کے حادثے میں بہت سے افراد  کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آج (جمعرات کو) کشتی پلٹنے کا ایک افسوسناک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں آخری اطلاعات ملنے تک ایک سرکل افسر رنجو داس اور بعض طلبا سمیت 15 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسام کے دھبری ضلع کی برہم پترندی میں ایک کشتی پلٹ گئی جس پر 60-70 افراد سوار تھے جبکہ “آسام ٹریبیون” کی ویب سائٹ کے مطابق کشتی پر دس موٹر سائیکلوں کے ساتھ تقریباً 100 افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق 15 افراد کو امدادی کارکنوں نے بچالیا اور کچھ افراد تیر کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔