انصاراللہ: تصادم کے دائرے کو وسیع تر کرنے  پر آمادہ ہيں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454468-انصاراللہ_تصادم_کے_دائرے_کو_وسیع_تر_کرنے_پر_آمادہ_ہيں
انصاراللہ تحریک کے سیاسی  دفتر کے اہل کار نے یمن کی ناکہ بندی توڑنے کی کارروائیوں  کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے، سعودی عرب پر ناکہ بندی کے نتائج سے بھاگنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ صنعاء تصادم کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
(last modified 2026-07-28T18:05:34+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • انصاراللہ: تصادم کے دائرے کو وسیع تر کرنے  پر آمادہ ہيں

انصاراللہ تحریک کے سیاسی  دفتر کے اہل کار نے یمن کی ناکہ بندی توڑنے کی کارروائیوں  کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے، سعودی عرب پر ناکہ بندی کے نتائج سے بھاگنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ صنعاء تصادم کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے  رکن "ضیف اللہ الشامی" نے المیادین نیٹ ورک سے ایک  گفتگو میں  کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کی ناکہ بندی کے نتائج سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے یمن  کے محاصرے کے بارے میں صنعاء کے موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے ناکہ بندی توڑنے کی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے اور اس تصادم میں جہاں تک ضروری ہوگا ہم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

الشامی نے مزید کہا کہ سعودی عرب لاکھوں یمنی شہریوں پر اپنی سرپرستی مسلط کرنا چاہتا ہے۔

انصاراللہ کے  سیاسی دفتر کے رکن نے اردن کی جانب سے  یمن کے لیے پروازوں کے آغاز  کی پہل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی دوسری پہل  کا صنعاء کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے قطر کے موقف کا ذکر کرتے ہوئے  واضح کیا کہ  دوحہ کو یمن کے ردعمل کو سمجھنا چاہیے تھا کیونکہ اس ملک نے بھی پہلے یمن کی طرح سعودی عرب کی جانب سے محاصرے کا تجربہ کیا ہے۔

واضح رہے یمنی مسلح افواج نے زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی 12 سالہ ناکہ بندی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔