گجرات میں پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے ووٹنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i414971-گجرات_میں_پہلے_مرحلے_میں_89_سیٹوں_کے_لیے_ووٹنگ
گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا آغازہو گیا ہے جہاں 89 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۵:۲۳ Asia/Tehran
  • گجرات میں پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے ووٹنگ

گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا آغازہو گیا ہے جہاں 89 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی ریاست گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں آج یکم دسمبر کو صبح 8  بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جو شام 5:30 بجے تک جاری رہے گا۔

اسمبلی کی مجموعی 182 سیٹوں میں سے 89 سیٹوں پر آج رائے دہی ہورہی ہے۔ انتخابی پروپگنڈے کا وقت 29 نومبر کو ہی ختم ہو گیا تھا۔

 پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں جنوبی گجرات کے 19 اضلاع اور کَچھ - سوراشٹر علاقوں کی 89 سیٹوں کے لیے مجموعی طور پر 788 امیدوار میدان میں ہیں ۔ گجرات میں اسمبلی الیکشن دو مرحلوں میں آج یکم دسمبر اور دوسرا مرحلہ 5 دسمبر کو ہونا ہے۔ جب کہ نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

ہندوستان کی ریاست گجرات اسمبلی الیکشن میں اس مرتبہ اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی قسمت آزما رہی ہے۔ اس لئے اس مرتبہ کا الیکشن کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔