ہندوستان نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع سے انکار کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i425555-ہندوستان_نے_افغان_طلباء_کے_ویزوں_میں_توسیع_سے_انکار_کر_دیا
ہندوستان نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپس دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع سے انکار کر دیا

ہندوستان نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپس دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی نریندر مودی حکومت نے اپنے ملک میں موجود افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع کرنے اور اسکالرشپس دینے سے انکار کردیا۔

ہندوستان 2022 میں بھی افغان طلباء کے ویزے منسوخ کرچکا ہے۔ ہزاروں افغان طلباء ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

ہندوستان میں تقریبا 21 ہزار افغان شہری موجود ہیں جن میں سے 11 ہزار پناہ گزین کے طور پر رجسٹرڈ ہیں تاہم انہیں سرکاری طور پر پناہ گزین تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت ملک میں افغان مہاجرین اور پناہ گزین سمیت تمام پناہ گزین غیر قانونی تارکین وطن تصور کئے جاتے ہیں۔