ہندوستان؛ زہریلے کھانے سے 150 سے زیادہ لوگ بیمار ہوئے
ہندوستان کی ریاست بہار کے سپول میں فوڈ پوائزننگ کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق سپول میں’شرادھ کا کھانا‘ کھانے کے بعد 150 سے زیادہ لوگوں کی طبیعت بگڑ گئی جن کو فوری طور پر تروینی گنج واقع سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کھانے کے لیے تیار کی گئی دال میں مردہ چھپکلی ملنے کی بات سامنے آئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ واقعہ ضلع کے تروینی گنج سب ڈویژن علاقے میں منعقد ایک شرادھ کی دعوت کے دوران پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ جدیا تھانہ علاقہ کے تحت مان گنج مغربی پنچایت کے دتوا وارڈ نمبر 10 میں اتوار کو دیر رات منعقد دعوت میں دال میں مردہ چھپکلی ملنے کے بعد 150 سے زیادہ لوگوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔
تمام بیمار لوگوں کو آناً فاناً تروینی گنج سب ڈویژن اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے اور تمام مریضوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔