ایٹمی مذاکرات میں اسلامی انقلاب کے اصول مفید ثابت ہوئے: مجید تخت روانچی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i196854-ایٹمی_مذاکرات_میں_اسلامی_انقلاب_کے_اصول_مفید_ثابت_ہوئے_مجید_تخت_روانچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اسلامی انقلاب کے اصولوں کو ویانا ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں مفید قرار دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات میں اسلامی انقلاب کے اصول مفید ثابت ہوئے: مجید تخت روانچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اسلامی انقلاب کے اصولوں کو ویانا ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں مفید قرار دیا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اتوار کے روز تہران میں ایٹمی مذاکرات اور پولیٹیکل سائنسز کے بارے میں ہونے والی علمی نشست میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے اصولوں کی بدولت ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم چھے عالمی طاقتوں کے مقابل غیر مساوی مذاکرات میں اپنی بات کو بغیر کسی خوف اور تشویش کے منطق کے ساتھ پیش کرنے میں کامیاب رہی- انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کا عرصہ سخت تھا لیکن ایرانی عوام کی استقامت کے ساتھ ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور صدر ایران کی نگرانی گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا باعث بنی-