ایٹمی مذاکرات میں اسلامی انقلاب کے اصول مفید ثابت ہوئے: مجید تخت روانچی
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اسلامی انقلاب کے اصولوں کو ویانا ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں مفید قرار دیا ہے-
ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اتوار کے روز تہران میں ایٹمی مذاکرات اور پولیٹیکل سائنسز کے بارے میں ہونے والی علمی نشست میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے اصولوں کی بدولت ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم چھے عالمی طاقتوں کے مقابل غیر مساوی مذاکرات میں اپنی بات کو بغیر کسی خوف اور تشویش کے منطق کے ساتھ پیش کرنے میں کامیاب رہی- انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کا عرصہ سخت تھا لیکن ایرانی عوام کی استقامت کے ساتھ ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور صدر ایران کی نگرانی گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا باعث بنی-