Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے وفود کے درمیان ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید۔
    ایران اور روس کے وفود کے درمیان ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں توسیع کے سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر سورنا ستاری اور روسی حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں توسیع سے متعلق معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ایران اور روس سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون کی جامع حکمت عملی کے دائرہ کار میں ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ایران اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں نینو ٹیکنالوجی، بائیوٹیکنالوجی، اور انجنیئرنگ سروسز شامل ہیں۔ روسی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے ساتھ مذاکرات کے دوران باہمی تعاون خصوصا سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون پر ماسکو کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ روس کے نائب وزیر اعظم دیمیتری راگوزین نے ماسکو کے قریب واقع ژوکوفسکی شہر میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج کے بارے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ روس اور ایران کے ایٹمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر صنعت و تجارت دنیس مانتوروف کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کی ملاقات میں بھی دونوں ملکوں کے باہمی تعاون میں توسیع پر تاکید کی گئی۔az28082015

ٹیگس