Aug ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • صحافیوں کے قتل عام پر عالمی خاموشی؛ ایران کے وزیر خارجہ کا سخت ردعمل

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں صحافیوں کے قتل عام کو غاصب صیہونی حکومت کی وحشت اورزوال کی علامت قرار دیا ہے

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں  صحافیوں کے دہشت گردانہ قتل عام پر مبنی صیہونی حکومت کے تازہ وحشیانہ جرم کے بارے میں اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے متعدد ممتاز اور معتبر فلسطینی نامہ نگاروں کو ٹارگٹ کلنگ  میں شہید کردیا ۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا یہ طاقت کی علامت ہے؟ یا عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑجانے والی ایک قابل نفرت حکومت کی وحشت اور زوال کی نشانی ہے؟

وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ کہ جب یہ سارے المیئے ختم ہوں گے تو دنیا والے مغربی حکومتوں کو ان جرائم میں ان کا تعاون یاد دلائیں گے اور پھر ان کی شرمناک خاموشی ان کے لئے تکلیف دہ بن جائے گی۔

ٹیگس