حزب اللہ کو کسی سرپرست کی ضرورت نہیں: لاریجانی کا بیان
Aug ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے جو عراق کے دورے پر ہیں، کہا ہے حزب اللہ ایک اہم مقامتی تحریک ہے جو بہت اچھی فکر کی مالک ہے اور اس کو کسی سرپرست کی ضرورت نہيں ہے
سحرنیوز/ایران: علی لاریجانی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ اور خطے کی دیگر مقاومتی تحریکیں اچھی طرح سمجھتی ہیں کہ ان کے ملکوں کی مصلحت کیا ہے اور انہیں کسی سرپرست کی ضرورت نہيں ہے۔
علی لاریجانی نے ایران عراق سیکورٹی معاہدے کے بارے میں کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی پہلو یہ ہے کہ ہم کسی بھی طاقت اور ملک کو ان دونوں میں سے کسی بھی ملک کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہيں دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس معاہدے کا اصل ہدف دونوں ملکوں کے روابط میں استحکام ہے۔